عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جلد بازی کا مظاہرہ کیا اور 8 اگست کو آرٹیکل 62 1F کے تحت مجھے پانچ سال کے لیے نااہل قرار دے دیا، جب کہ تحریک انصاف کو بھی پارٹی سمبل بیٹ سے محروم کر دیا گیا
عمران خان نے درخواست کی کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے اور توشہ خانہ کیس میں سزا کا فیصلہ معطل کیا جائے. الیکشن کمیشن نے ہائی کورٹ کے فیصلے میں غلطی کا فائدہ اٹھایا اور بانی پی ٹی آئی کو نااہل قرار دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا
بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے درخواست کی کہ انتخابات قریب ہیں، بانی پی ٹی آئی ملک کے سابق وزیر اعظم ہیں توشہ خانہ کیس کی سزا پر ملک کی سب سے بڑی پارٹی کے لیڈر کو انتخابات سے باہر نہیں رکھا جا سکتا، سپریم کورٹ فیصلے کی بنیاد پر فیصلہ معطل کر دیں.
73