عمران خان نے 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کی یقین دہانی کرادی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
فرخ حبیب نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کا مختصر حلف نامہ لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر اشتیاق اے خان کو دے دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضابطہ فوجداری کے سیکشن 76 کے تحت انڈرٹیکنگ دی گئی تھی جس کے بعد پولیس کے پاس کارروائی کا کوئی جواز نہیں تھا۔
فرخ حبیب نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت خونریزی سے باز رہے، ہم پرامن ہیں، تصادم نہیں چاہتے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کی دو عدالتوں نے توشہ خانہ کیس میں خاتون جج کو دھمکیاں دینے اور پیش نہ ہونے پر عمران خان کے الگ الگ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
طلب کیے جانے کے باوجود عمران خان سیکیورٹی خدشات کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئے تاہم انہوں نے لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے کی قیادت کی۔
سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عدم پیشی پر عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں 18 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
گزشتہ روز اسلام آباد کی عدالت نے خاتون جج کو دھمکیاں دینے کے کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو 16 مارچ تک معطل کر دیا تھا۔
تاہم توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ کئی گھنٹوں سے زمان پارک میں موجود ہے جہاں انہیں پی ٹی آئی کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com