اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) عمران خان توشہ خانہ کیس میں پیشی کے لیے اسلام آباد کی مقامی عدالت پہنچے تاہم ان کے گیٹ پر پہنچنے کے بعد پولیس کی طرف سے شیلنگ شروع کردی گئی جس کے بعد جوڈیشل کمپلیکس کے ارد گرد دھوئیں کے بادل چھا گئے اور شدید جھڑپیں ہوئیں تاہم جج ظفر اقبال ملک نے عمران خان کو گیٹ پر ہی حاضری لگوانے کی اجازت دی جس کے بعد عمران خان نے گاڑی میں ہی حاضری لگائے اور عدالت سے روانہ ہوگئے
توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ ظفر اقبال جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں کر رہے تھے اس سے پہلے جج کو بتایا گیا کہ عمران خان کو گیٹ پر روک لیا گیا ہے جس پر معززمیں انتظار کرنے کو تیار ہوں
عمران خان توشہ خانہ کیس میں پیشی کے لیے زمان پارک سے روانہ
الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ باہر کیا ہو رہا ہے، کیا واقعی سیکیورٹی نے عمران خان کو روکا یا انہوں نے خود کو روکا، وہ جانتے ہیں کہ آپ کی عدالت کا وقت کب تک ہوتا ہے
سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان آ چکے ہیں، ہم بھی دو گھنٹے سے انتظار کر رہے ہیں ڈیشل کمپلیکس کے گیٹ پر پہنچ گئے ہیں۔
عدالت نے اپنے ڈپٹی کورٹ کو ایس او پیز اور ایس ایس پی لیول کے افسر کو ساتھ لے جانے کی ہدایت کی ۔