اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے۔
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج (بدھ) دوپہر 2 بجے اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ عمران خان نے ڈاکٹر شہباز گل کی گرفتاری کے بعد موجودہ صورتحال کے درمیان مشاورتی عمل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں کے ساتھ پنجاب کی اہم قیادت کو بھی شرکت کے لیے طلب کیا گیا تھا۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں پارٹی کی آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔
اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا اورآئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوگا۔