اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)عمران خان کو کم سے کم پانچ سال اور زیادہ سے زیادہ عمر قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے خلاف درج دہشت گردی کے مقدمے میں جے آئی ٹی کو اپنا بیان ریکارڈ کرایا ہے
پولیس کے بیان کے مطابق اس کیس میں ملوث قانون کی دفعہ (vii) H کے تحت ملزم کو کم از کم پانچ سال اور زیادہ سے زیادہ عمر قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کی شق نمبر (vi) M کے تحت کسی بھی سرکاری ملازم کو خوف و ہراس پھیلانے کے مقصد سے ریاست یا قانون میں خوف و ہراس پیدا کرنے کے لیے ڈرا یا دھمکا کر اپنے قانونی فرائض کی انجام دہی سے روکنا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں میں خوف وہراس پیدا کر کے سیاسی مقاصد کا حصول سنگین جرم ہے۔