اردو ورلڈ کینیڈ ا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر آئی ایس آئی کو اعلیٰ سطح کی کرپشن، منی لانڈرنگ، قبضہ گروپوں اور اسمگلنگ کے خلاف استعمال کیا جائے تو ہم گڈ گورننس دے سکتے ہیں۔
ایک انٹرویو میں چیئرمین تحریک انصاف نے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے نئی تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ عدلیہ اپنا کام کرے اور فوج کی منظم فورس کو مافیا کے خلاف استعمال کیا جائے، اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔ پاکستان کو دلدل سے نکالنا ہوگا
عمران خان نے کہا کہ اگر آئی ایس آئی کو اعلیٰ سطح کی کرپشن، منی لانڈرنگ، قبضہ گروپوں اور سمگلنگ کے خلاف استعمال کیا جائے تو ہم گڈ گورننس دے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فوج مضبوط ادارہ ہے، اس کی ضرورت توہے، ملک میں انصاف قائم نہ ہوا تو ملک ختم ہو جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کیا ناانصافی اس لئے مان لیں کیونکہ اسٹیبلشمنٹ ناراض ہوجائے گی، پی ڈی ایم یا اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنی ہے تو صدر کرتے ہیں، میرا کسی سے کوئی رابطہ نہیں۔