101
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وکیل شیر افضل مروت کے ذریعے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں انہوں نے ٹرائل کورٹ کا 9 اکتوبر کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔
عمران خان نے درخواست میں کہا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے کیس کی نقول وصول کرنے کے لیے لکھا، تاہم انہیں کاپیاں نہیں ملی، ٹرائل کورٹ نے جیل کی سماعت کے خلاف ہائی کورٹ کے فیصلے کا انتظار نہیں کیا، خصوصی عدالت کا 9 اکتوبر کا آفیشل سیکرٹس ایکٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔