عمران خان نے دہشت گردی کے مقدمات میں ضمانت منسوخی کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز )پی ٹی آئی چیئرمین نے دہشت گردی کے مقدمات میں ضمانت منسوخی کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔
درخواستوں میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج، تھانہ گلبرگ اور تھانہ سرور روڈ کو فریق بنایا گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوتے رہے، اس دوران توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ نے درخواست گزار کو سزا سنائی۔
درخواست کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس نے سابق وزیراعظم کو گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کیا، جہاں سے وہ جیل میں ہونے کے باعث انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
درخواست کے مطابق ٹرائل کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دی گئی یقین دہانیوں کو عدم تعمیل پر مسترد کردیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے استدعا کی ہے کہ ٹرائل کورٹ کا 11 اگست کو ضمانتیں منسوخ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔