120
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی ایکٹ کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔
اللہ گواہ ہے میں نےآفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط نہیں کیے ، عارف علوی
چیئرمین تحریک انصاف نے شعیب شاہین کی ثالثی سے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ آرمی ترمیمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ آرٹیکل 10 اے، آرٹیکل 8 اور آرٹیکل 19 سے متصادم ہیں، ایکٹ پر صدر مملکت کے دستخط نہیں تھے۔
صدر علوی بلوں پردستخط نہ کرنے کا ٹویٹ ،آئین اورقانون اس حوالے سے کیا کہتا ہے ؟
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آئینی درخواست کے فیصلے تک آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی ایکٹ کو کالعدم قرار دیا جائے۔