عمران خان نے رابطہ کرکے مشاور ت سے آرمی چیف لگانے کی پیشکش کی، شہباز شریف

اردو ورلڈ کینیڈ ا (ویب نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف کہا کہ انہوں نے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نئے آرمی چیف کی تقرری اور الیکشن کی تاریخ پر مشترکہ کاروباری شخصیت کے ذریعے مذاکرات کی درخواست کو مسترد کر دیا۔

لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں انہیں لانگ مارچ، لانگ مارچ کے شرکاء کی تعداد اور علی امین گنڈا پور کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم نے ملاقات میں امن و امان برقرار رکھنے اور دورہ چین کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا اور پلاننگ ڈویژن، امور خارجہ اور فنانس ڈویژن کو تیاریوں کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا سے وابستہ افراد سے بھی ملاقات کی اور ملاقات میں لانگ مارچ سے متعلق امور اور ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے لانگ مارچ کو بلاجواز اور پاکستان کی ترقی کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، آرمی چیف کی تقرری آئین اور قانون کے مطابق ہوگی۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے انہیں ایک شخص کے ذریعے باہمی مشاورت سے نئے آرمی چیف کی تقرری کی پیشکش کی تھی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ‘عمران خان نے اپنی مشاورت سے نئے آرمی چیف کی تقرری کی تجویز دی اور کہا دونوں فریق تین تین نام دیں گے اور اگر کسی ایک نام پر اتفاق رائے ہو گیا تو متفق ہوں گے ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca