اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے معروف صحافی ارشد شریف کے بہیمانہ قتل پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کے قتل کو ‘ٹارگٹ کلنگ قرار دیا
وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ صحافت کے میدان میں ارشد شریف کا دوسرے صحافیوں سے زیادہ احترام کرتا تھا کیونکہ وہ ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیتے تھے ارشد شریف مافیا کو نہ بخشنے کے عادی تھے۔
ارشد شریف کو نامعلوم نمبروں سے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئیں۔ مجھے اطلاع ملی کہ ارشد شریف کوماردیا جائے گا تو میں نے ارشد کو ملک چھوڑنے کو کہا یہ جاننے کے باوجود کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں، ارشد نے ایمانداری اور سچائی کا ساتھ دینا جاری رکھا
پی ٹی آئی کے سربراہ نے وکلا برادری سے کہا کہ ملک جس مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، یہ آپ سب کے لیے ایک چیلنج ہے۔ میں نے آخری سانس تک جبر کے عناصر کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔