توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان نااہل قرار

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نااہل قرار دے دیا ۔
چار رکنی بنچ نے عمران خان کی قومی اسمبلی کی نشست کو خالی قرار دیا الیکشن کمیشن نے کہا کہ انہوں نے کیس میں غلط معلومات فراہم کیں اور انہیں وقتی طور پر نااہل قرار دیا۔

فیصلے میں عمران کو آرٹیکل 63 (A) کے تحت نااہل قرار دیتے ہوئے جھوٹا بیان جمع کرانے پر ان کے خلاف فوجداری کارروائی شروع کرنے کا حکم دیا گیا تاہم، ای سی پی نے معزول وزیراعظم کو تاحیات نااہل قرار دینے سے گریز کیا۔
ادھر پی ٹی آئی کی قیادت نے فیصلہ کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل آج پارٹی رہنماؤں نے کارکنوں کو ہدایت کی تھی کہ اگر توشہ خانہ کیس کا فیصلہ عمران خان کے خلاف آیا تو وہ احتجاج کریں۔
پارٹی کے سینئر رہنما اور پارٹی کے خیبرپختونخوا ونگ کے انچارج پرویز خٹک نے کارکنوں کے ساتھ ایک آڈیو پیغام شیئر کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ احتجاج کریں گے
آج ایک پریس کانفرنس کے دوران ای سی پی کے آئینی کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ "مائنس ون فارمولا قابل قبول نہیں ہو گا”۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com