اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 9مئی کے واقعات میں ملوث افراد سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اٹک جیل میں 6 مقدمات میں چیئرمین تحریک انصاف سے تفتیش کی۔
جے آئی ٹی نے سوال کیا کہ کیا 9 مئی کے حوالے سے آپ کی طرف سے اکسانے کا کوئی ثبوت ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ مجھے گرفتار کیا گیا میں نے فون کرکے کسی کو اکسایا نہیں
ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی نے سوال کیا کہ کیا ایسی ویڈیوز اور کلپس ہیں جن میں مظاہرین ان کے نام کے نعرے لگاتے نظر آرہے ہیں جس پر سابق وزیراعظم نے جواب دیا کہ انہوں نے کسی کو اکسایا نہیں اور سب اپنے طور پر کنٹونمنٹ ایریا میں گئے۔ وہاں کوئی اور لوگ نہیں تھے
جمعے کو جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے اٹک جیل میں آدھے گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر 9 مئی سے متعلق دہشت گردی کے 6 مقدمات درج ہیں۔