اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے راولپنڈ ی میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ خوف لوگوں کو غلام بنا دیتا ہے۔
اپنی تقریر کے آغاز میں پی ٹی آئی کے سربراہ نے کہا کہ وہ اپنے حامیوں سے معافی مانگتے ہیں کہ انہوں نے بہت انتظار کیا۔ پی ٹی آئی کے کئی حامی سڑکوں پر پھنسے ہوئے ہیں۔ فائرنگ کے واقعے کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ انہیں قتل کرنے کی کوشش کی گئی، انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے موت کو قریب سے دیکھا ہے
انہوں نے کہا کہ زخموں کو بھرنے میں تین ماہ لگیں گے، عمران نے دعوی کیا کہ ان کے قتل کی کوشش کے پیچھے تین لوگ ہیں۔
اس سے قبل پاور شو کا آغاز پی ٹی آئی رہنما ئوں فواد چوہدری، مراد سعید، اسد عمر اور اے ایم ایل کے رہنما شیخ رشید کی تقاریر سے ہو ا تھا
عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھکاریوں کے ہوتے ہوئے کبھی ملک ترقی نہیں کرسکتا ان کا کہنا تھا کہ اپنی حکومت میں صرف ایک بار ناکام ہوا کہ طاقتور کو قانون کے نیچے نہیں لاسکتا انہوں نے کہا کہ اوپر بیٹھے طاقتور لوگ یہ چاہتے ہی نہیں ملک ترقی کرے اور کرپشن کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہو، عمران خان نے کہا کہ امریکی سازش کو جھوٹ کہنے والے بتائیں کے سلامتی کمیٹی نے کیا کہا تھا اور اب یہ کہنا کہ سازش نہیں افسوسناک امر ہے ، ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت بیرونی ایجنڈے کے تحت مسلط ہوئی ،صحافیوں کے ساتھ جو کچھ ہورہا یہ ساری قوم دیکھ رہی ہے ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم ڈرنے والے نہیں قوم ہمارے ساتھ ہے یہ الیکشن کرانے سے ڈرتے ہیں انہیں پتہ ہے جب الیکشن ہوا یہ بری طرح ہاریں گے تحریک انصاف کے ساتھ قوم کی طاقت ہے
175