عمران خان،فرح گوگی،شہزاد اکبر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

ای سی ایل سے متعلق وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں نگرا ن  وزیر داخلہ سرفراز بگٹی، نگرا ن زیر مواصلات شاہد اشرف سمیت وزارت داخلہ اور دیگر اداروں کے حکام نے شرکت کی جب کہ ای سی ایل سے متعلق مختلف نوعیت کے کیسز پر غور کیا گیا

کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے 41 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 29 دیگر کے نام نیب کی سفارش پر 19 کروڑ پاؤنڈز کے اسکینڈل پر ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے شہزاد اکبر، زلفی بخاری، فرح گوگی اور پراپرٹی ٹائیکون کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے۔

کمیٹی نے 13 مختلف نوعیت کے مقدمات ای سی ایل سے نکالنے کی بھی سفارش کی اور عدلیہ کی ہدایت پر 7 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کی گئی۔

اس کے علاوہ نظرثانی کے لیے پیش کی گئی اپیلوں میں سے 3 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کی گئی ہے۔

کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی سفارشات کو حتمی منظوری کے لیے نگران وفاقی کابینہ کو بھجوایا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔