اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے سائفر کیس میں سپریم کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی۔سابق وزیراعظم کی جانب سے درخواست میں نسیم کھوکھر اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سائفر کیس سابق وزیراعظم کے خلاف سیاسی مقدمات کی ایک کڑی ہے، ٹرائل کورٹ اس بات کو سمجھنے میں ناکام رہی ہے۔
سابق وزیراعظم نے درخواست میں مزید کہا ہے کہ ضمانت کی درخواست آئین کے آرٹیکل 185 کے تحت دائر کی گئی ہے، اس کیس میں وزارت داخلہ کے ماتحت ایف آئی اے کی بدنیتی واضح طور پر عیاں ہے، سائفر اور غیر ملکی فنڈنگ کیسزمیں ایف آئی اے کی بدنیتی صاف ظاہر ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ کیس میں ملزمان کو ضمانت پر رہا کیا جائے۔
263