عمران خان نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا معطلی اور ضمانت کے لیے درخواست دائر کر دی

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا معطلی اور ضمانت پر رہائی کے لیے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق درخواست بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری کے توسط سے دائر کی گئی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ توشہ خانہ ٹو کیس میرٹ اور طبی بنیادوں پر سزا معطلی کے لیے بنتا ہے۔ درخواست میں بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی اپنی دائیں آنکھ کی سنگین بیماری میں مبتلا ہیں، جس کی تشخیص پمز کے ڈاکٹر محمد عارف نے کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ آنکھ میں خون کے لوتھڑوں کے باعث دائیں آنکھ کی بینائی صرف 15 فیصد رہ گئی ہے اور اس کا علاج جیل کے اندر ممکن نہیں ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی عمر 73 سال ہے، اس لیے انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے۔

ذرائع نے بتایا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بھی سزا معطلی کے لیے متفرق درخواست دائر کی گئی ہے اور دونوں کیسز کی سماعت جلد کی جائے۔

میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز آئندہ ہفتے مقرر کیے جائیں گے اور آنکھ کے مرض کی وجہ سے جلد سماعت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بشریٰ بی بی، جو ایک خاتون ہیں، کو ایک سال سے ضمانت نہیں ملی، اس لیے درخواست کی گئی ہے کہ پیر کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستیں مقرر کی جائیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں