اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اسمبلی میں واپسی کو امریکی سائفر کی تحقیقات سے مشروط کر دیا۔
صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ امریکی سائفر کی تحقیقات ہو تو اسمبلی میں واپس آسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے اچھے تعلقات تھے، پتہ نہیں کب اور کیسے خراب ہوگئے، حکومت کو اپوزیشن سے زیادہ اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کی ضرورت ہے، ہم اپوزیشن میں ہوتے ہوئے کیسے تعلقات رکھ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں سب سے قومی مفاد کے تحت تعلقات چاہتے ہیں۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے معیشت کو اس مقام پر پہنچا دیا کہ دوا کے بجائے سرجری کی ضرورت ہے، مفتاح اسماعیل کینسر کا علاج ڈسپرین سے کر رہے ہیں، حکومت کی ترجیحات معیشت نہیں کرپشن کے کیسز کو ختم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے 1100 ارب روپے کے نیب کیسز بند کر دیے، اسحاق ڈار نیب کیس ختم ہوتے ہی وطن واپس آنے کو تیار ہیں، اسحاق ڈار کے بعد نواز شریف بھی وطن واپسی کی تیاری کر رہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ اب حکومت ملی تو ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائیں گے، تحریک انصاف پہلی بار حکومت میں آئی تو غلطیاں ہوئیں، معیشت کے استحکام کے لیے جامع منصوبے بنا رہے ہیں۔