ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے وکلاء نے تاحال کچھ کاپیاں فراہم نہ کرنے پر درخواست دائر کر دی ہے۔
عدالت نے مزید نقول فراہم کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سائیکل کی فراہمی کی درخواست منظور کرلی۔
عدالت نے شاہ محمود قریشی سے استفسار کیا کہ چارپائی مل گئی؟
شاہ محمود قریشی نے جواب دیا کہ بیڈ مل گیا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں ورزش کے لیے سائیکل فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔
وکیل شیراز رانجھا نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں ورزش کے لیے سائیکل فراہم کرنا چاہتے ہیں۔
جج نے کہا کہ سائیکل کے حوالے سے جیل حکام کو بتا چکا ہوں، چاہتا ہوں کہ سائیکل کا غلط استعمال نہ ہو۔