اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کا حکم معطل کر دیا جس میں پاکستان تحریک انصاف ( کے سربراہ عمران خان کی تقاریر کی تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز پر لائیو کوریج پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ پیمرا نے پی ٹی آئی سربراہ پر پابندی لگا کر اختیارات سے تجاوز کیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ موجودہ حالات میں عمران خان کی تقاریر پر پابندی لگانے کا کوئی جواز نہیں۔
اس سے قبل پیمرا نے پیمرا آرڈیننس 2002 سیکشن 27 کے تحت پابندی عائد کی تھی۔
ایک بیان میں پیمرا کے ترجمان نے کہا کہ عمران خان اپنی تقاریر میں اداروں پر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں جس سے امن و امان میں خلل پڑ سکتا ہے۔
اسلام آباد کے ایف 9 پارک میں احتجاجی جلسے سے خطاب میں کہا گیا کہ عمران خان نے لوگوں کو اداروں کے خلاف اکسانے کی کوشش کی۔