اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت انتخابات میں شکست کے خوف سے آئین کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔
الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت الیکشن ہارنے سے خوفزدہ ہے، حکومت کی شکست رائے عامہ کے تمام جائزوں سے عیاں ہے، اس لیے وہ الیکشن سے خوفزدہ ہیں اور آئین کی خلاف ورزی پر آمادہ ہیں۔
حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف گئی تو ہم سب کو باہر نکلنا ہوگا، عمران خان
عمران خان نے کہا کہ الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، پاکستان کے ہر وکیل نے کہا کہ 90 دن میں الیکشن لازمی ہیں، لیکن پی ڈی ایم گروپ الیکشن سے فرار ہونا چاہتا ہے، حکمران ڈرے ہوئے ہیں، ان کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن سے بھاگنے والے عدالت کی توہین کریں گے، سپریم کورٹ کا حکم نہ مانا گیا اور الیکشن رکوانے کی کوشش کی گئی تو قوم سڑکوں پر آئے گی۔
پی ڈی ایم والو ڈرو نہیں ، عمران خان بڑے دل کے آدمی ہیں معاف کردینگے ،اسد عمر
عمران خان نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کی کوشش صرف الیکشن کو روکنا ہے، وہ سپریم کورٹ میں بھی تقسیم پیدا کر رہے ہیں، وہ جانتے ہیں کہ الیکشن ان کی تباہی ہے، ئین پاکستان کے خلاف جا رہے ہیں۔