اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ایک بار پھر سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جنرل باجوہ کی زرداری اور مراد علی شاہ سے ڈیل ہوئی تھی
لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ ق لیگ سے اس لیے اتحاد میں ہیں کیونکہ انہوں نے ہمارا ساتھ دیا ہے۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ استعفوں کی تصدیق کے لیے پیر کو قومی اسمبلی جائیں ، میں پیش گوئی کرتا ہوں کہ انتخابات مارچ اور اپریل میں ہوں گے۔
عمران خان نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ پر کرپٹ ہونے کا الزام بھی لگایا
انہوں نے کہا کہ اقتدار کی خاطر عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے تاہم حکومت میں آنے کے لیے کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔
حکومت الیکشن 2023 سے بھی آگے لے جانا چاہتی ہے، عمران خان
وزیر خارجہ پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے مجھ سے زیادہ بیرون ملک سفر کیا ہے۔ وہ اپنے پیسوں پر سفر کر رہا ہے تو کیا یہ بلاول کے نجی دورے ہیں؟
عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کنٹرول ہے اور جنرل باجوہ کی زرداری اور مراد علی شاہ سے ڈیل ہوئی، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے پاس فنڈنگ کی کوئی رسید نہیں جب کہ ہمارے پاس 40 ہزار ڈونرز کا ڈیٹا بیس موجود ہے۔