عمران خان کو مسئلہ اس وقت ہوا جب فوج نے سیاست میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ، بلاول

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کو فوج کی حمایت نہ ملنے کا مسئلہ ہے۔

غیر ملکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ہمیشہ پاکستان میں آمر کا ساتھ دیا ہے۔ اس بات کے مکمل ثبوت اور شواہد موجود ہیں کہ تحریک انصاف کی حکومت 2018 میں دھاندلی کے ذریعے بنائی گئی جس میں کچھ سابق فوجی افسران ملوث تھے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کا فوج سے مسئلہ گزشتہ اپریل میں شروع ہوا جب فوج نے اعلان کیا کہ وہ سیاست میں حصہ نہیں لے گی اور کسی جماعت کی حمایت نہیں کرے گی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا مسئلہ یہ ہے کہ فوج ان کا ساتھ نہیں دے رہی۔

یہ بھی پڑھیں

پیپلزپارٹی پی ٹی آئی پر پابندی کے کسی اقدام کیخلاف مزاحمت نہیں کریگی ،بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پاکستانیوں کی اکثریت نے 9 مئی کے واقعات پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے جب چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے حامیوں کو فوجی تنصیبات پر حملے کے لیے اکسایا تھا۔ پاکستانی عوام کی اکثریت چاہتی ہے کہ فوج غیر جانبدار رہے اور سیاست میں مداخلت نہ کرے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں فوج کے غیر مقبول ہونے کا موقف چیئرمین پی ٹی آئی کے حامیوں کا ہے اور یہ تاثر درست نہیں۔

جہاں تک پاکستانی سیاست میں فوج کی شمولیت کا تعلق ہے تو اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ پاکستان کی نصف تاریخ تک فوجی حکومت رہی ہے۔ میری پارٹی پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر بار آمریت کو للکارا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ افغانستان کی حکومت نے کچھ شعبوں میں کارکردگی دکھائی ہے تاہم ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے۔

مزید پڑھیں

پی ٹی آئی پر پابندی کے حق میں نہیں، نیب کا ادارہ بند کرنا پڑ ے گا،بلاول بھٹو 

افغانستان کے بارے میں پاکستان کی پالیسی وہی ہے جو عالمی برادری کی ہے۔ افغان حکومت سے درخواست ہے کہ وہ اپنے عوام اور عالمی برادری سے کیے گئے دیگر وعدوں کو پورا کرے، بشمول خواتین کی تعلیم، دہشت گردوں کو اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہ دے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com