عمران خان کو ان کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اس دن کا سامنا کرنا پڑا،پرویزخٹک

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چیئرمین پی ٹی آئی پی پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان کو ان کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اس دن کا سامنا کرنا پڑا۔
عمران خان کی گرفتاری پر پرویز خٹک نے ایک بیان میں کہا کہ عدالتی فیصلے نے ثابت کردیا کہ ہماری عدالتیں آزاد ہیں، فیصلے آئین اور قانون کو سامنے رکھ کر کیے جاتے ہیں۔

پرویز خٹک نے کہا کہ اس ملک میں جو بھی کرپشن، چوری یا اختیارات کا ناجائز استعمال کرے گا اس کے لیے قانون ہے، فیصلے کرنے کا اختیار عدالتوں کو ہے۔
پرویز خٹک نے کہا کہ ہمارا شروع سے مؤقف تھا کہ ہر مسئلے کو بات چیت سے حل کیا جاسکتا ہے، پارلیمنٹ کے اندر رہ کر اسمبلیاں نہ توڑیں، لیکن انہوں نے کسی کی نہیں سنی، ضد، انا اور اقتدار کی بھوک نے انہیں اس مقام تک پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ جس جماعت کو بنانے اور مضبوط کرنے میں برسوں لگے اسے اقتدار کی ہوس نے صرف ایک سال میں ٹکڑے ٹکڑے کر دیا
پرویز خٹک نے مزید کہا کہ اپنی ہٹ دھرمی کی وجہ سے آج انہیں یہ دن بھگتنا پڑ رہے ہیں ٹکٹوں کا لالچ دے کر ہمارے ایماندار اور معصوم نوجوانوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے اب ایسانہیں ہونے دیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com