اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو نیب نے طلب کر لیا۔
نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم عمران خان کو 9 مارچ کو طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا۔قومی احتساب بیورو نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے خلاف 8 نومبر 2022 کو تحقیقات کا آغاز کیا تھا جس کے بعد کیبنٹ ڈویژن اور نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم عمران خان کو طلب کیا تھا۔
سرکاری توشہ خانہ سے عمران خان کے تحائف کا ریکارڈ حاصل کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کیبنٹ ڈویژن، سرکاری توشہ خانہ کے افسران کا ابتدائی بیان بھی قلمبند کر لیا گیا ہے، توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کی نگرانی ڈی جی نیب راولپنڈی کر رہے ہیں، واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان توشہ خانہ کے تحائف کم قیمت پر لینے کا الزام ہے ۔