193
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان اداروں کو بدنام کرنے کی ہر حد پار کر چکے ہیں اب برداشت نہیں کیا جائے گا۔
اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش نے اس شخص کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔
پیپلزپارٹی غریبوں کی جماعت، مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کرتی رہے گی، آصف زرداری
سابق صدر آصف علی زرداری نے مزید کہا ہے کہ عمران خان میرے آباؤ اجداد، میرے بچوں اور میرے ملک کو تباہ کرنے کے درپے ہیں جس کی ہم اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاک فوج کے بہادر اور نامور افسران پر الزامات دراصل اس ادارے پر حملہ ہے جس کے ساتھ پورا پاکستان کھڑا ہے۔ ایک شخص جھوٹ اور فریب سے اپنے معصوم کارکنوں کو بے وقوف بنا رہا ہے ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔