195
اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مقدمات کی تحقیقات کے لیے قائم جے آئی ٹی میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان وکلا کے ذریعے جے آئی ٹی کو اپنا موقف دیں گے۔
نگران پنجاب حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی نے توڑ پھوڑ اور پولیس تشدد کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمات کی تحقیقات کے لیے سابق وزیراعظم عمران خان اور دیگر رہنماؤں کو آج دوپہر ایک بجے طلب کر لیا ہے۔
عمران خان پر فائرنگ ایک ہی شخص نے کی ، جے آئی ٹی ارکان
واضح رہے کہ جے آئی ٹی کو جب پہلی بار بلایا گیا تو صرف پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا اب عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ جے آئی ٹی میں پیش ہوکر اپنا موقف دیں گے ۔