211
اردو و رلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) عمران خان نے آج عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے تصدیق کی ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے زمان پارک میں آپریشن روکنے کے حکم میں کل تک توسیع کر دی
قبل ازیں ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اعظم نذیر تارڑ روز مل بیٹھ کر مسائل حل کرنے کا بیان دے رہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے بھی بات چیت کا کہا ہے، اس عمل کو بیان سے آگے بڑھانا چاہیے۔
تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ جماعتوں کو ملاقات کی تاریخ اور جگہ دیں، عمران خان پہلے ہی مذاکرات کی حمایت کر چکے ہیں۔