عمران خان نے جھوٹ کو بیانیہ کا نام دیا ہے، باجوہ سپر کنگ تو آپ کیاملازم تھے؟ ، مریم نواز

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے جھوٹ کو بیانیہ کا نام دیا ہے۔ باجوہ اگر سپر کنگ تھے تو کیا آپ باجوہ کے ملازم تھے؟

لاہور میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ نے ای کامرس اور آئی ٹی کے شعبے میں قدم اٹھایا، سستے قرضوں کی اسکیمیں بھی ہمارے دور میں شروع کی گئیں، عمران خان نے جیل بھرو تحریک کی بات کی۔
عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے بیانیہ کو جھوٹ کا نام دیا ہے اور اس کے لیے انہوں نے سوشل میڈیا کا سہارا لیا۔ عمران خان کا بیانیہ بے بنیاد الزامات پر مبنی ہے
کہتے ہیں جیلیں بھرو، عمران خان کی جیبیں بھرو اور عوام کے بچے جیل جائیں، عوام کے بچے جیلیں کیوں بھریں؟
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک کروڑ نوکریوں کا ڈرامہ کرکے بھاگ گئے، عمران خان نے نوجوانوں کے نام پر عوام کو بے وقوف بنایا، ذہنی مریضوں کی سیاست شروع کردی گئی ہے، عمران خان خود ذہنی مریض تھے، قوم کو بھی بنا رہے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے دوسرے ممالک سے پاکستان کے تعلقات خراب کیے، سائفر کے بیانیے کی تدفین زمان پارک میں ہوئی، آپ نے بیرون ممالک میں انٹرویوز د ئیے کہ کوئی سازش نہیں ہوئی
انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ دھوکہ دہی کے سوا کچھ نہیں
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر نے کہا ہے کہ آج سوال پوچھا جائے کہ ہمیں کیوں بے وقوف بنایا گیا، جھوٹے بیانیے پر عوام کو غدار اور ایجنٹ کہا، اپنے جھوٹ پر کوئی افسوس، کوئی شرم ؟

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com