وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کا معاملہ ، عمران خان نے قومی اسمبلی میں واپسی کا عندیہ دے دیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی میں واپسی کا عندیہ دے دیا ہے۔زمان پارک لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نے وزیراعظم سے اعتماد کا ووٹ لینے سے متعلق کہا کہ جلد شہباز شریف پریشان ہونے والے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف بری طرح پھنس گئے ہیں، اسحاق ڈار کو پیٹرول کی قیمت بڑھانی تھی لیکن نہیں بڑھائی، اس کا مطلب ہے کہ آئی ایم ایف اب نہیں آئے گا، انہیں دو ارب ڈار کا قرضہ ملا جب کہ دو ارب ڈالر ترسیلات زر میں بھی کمی آئی۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں نگرا ن سیٹ اپ کے لیے واپس جاسکتے ہیں، باجوہ کے نظریے میں زیادہ کمی نہیں آئی، باجوہ لیک کیس میں گرفتار صحافی شاہد اسلم کے حوالے سے احتجاج کرنے جارہے ہیں۔
عمران خان نے زور دے کر کہا کہ ق لیگ کا مستقبل تحریک انصاف کے ساتھ ہے، ق لیگ والے بلے کے نشان پر لڑے گی تو جیتیں گے۔
کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں شکست پر ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں تحریک انصاف کی شکست کی بڑی وجہ تنظیم کی کمزوری اور پیپلز پارٹی کی دھاندلی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔