عمران خان اچھے سیاستدان، بیانیہ بنانے میں کوئی ان تک نہیں پہنچ سکتا،مفتاح اسماعیل 

 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنی ہی پارٹی کے موجودہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر تنقید کے نشتر چلا دیئے، کہاکہ میرے خلاف ٹی وی پر کمپین چلائی گئی اور میری پالیسوں کو غلط کہا گیا۔وزارت خزانہ سے ہٹانے کے بعد بھی کابینہ میں رہنے کی پیشکش ہوئی میں نے منع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنماء اور سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار میرے خلاف پروپیگنڈا کرواتے تھے،اسحاق ڈار کو وزیر بننے کا بہت شوق تھا، نوازشریف کی بیٹی کا سُسر ہونے کی وجہ سے اسحاق ڈار کی زیادہ اہمیت رہی ہے، اسحاق ڈار دعویٰ کرتے تھے دودھ شہد کی نہریں بہا دوں گا۔وہ ٹی وی پر بھی کہتے تھے کہ میں ڈالر 160کا کر دوں گا۔میرے خلاف پروگرام کراتے تھے۔

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ مجھے جس طریقے سے ہٹایا گیا اس پر پارٹی سے شکوہ ہے، وزارت خزانہ سے ہٹانے کے بعد بھی کابینہ میں رہنے کی پیشکش ہوئی میں نے منع کردیا، اسحاق ڈار پارٹی میں کسی اور کو وزیر خزانہ نہیں دیکھ سکتے۔اسحاق ڈار نوازشریف کو کہتے تھے میں ڈالر اور پٹرول سستا کر دوں گا۔

وزیراعظم شہباز شریف میری کارکردگی سے خوش تھے، ہٹانا نہیں چاہتے تھے، مجھے ہٹانا وزیراعظم کی صوابدید تھی مگر جس طریقے سے ہٹایا وہ درست نہیں۔نوازشریف نے لندن بلایا، 12 لوگوں کے سامنے وزارت سے نکالا۔

یہ سب عزت کے ساتھ نہیں ہوا۔آئی ایم ایف سے ڈیل بھی بحال ہو گئی تھی اور ڈیفالٹ رسک بھی کم ہو گیا تھا۔مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ عمران خان ایک اچھا سیاستدان ہے، سیاسی بیانیہ بنانے میں کوئی سیاستدان ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com