اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کو ڈیفالٹ کرنے کی مہم چلا رہے ہیں، عمران خان کو گرفتار کیا جائے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے لندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سیاسی صورتحال اہم ہے، نواز شریف نے مجھے مشاورت کے لیے لندن بلایا ہے، میں مسلم لیگ (ن) کا صدر ہوں، اگر استعفیٰ طلب کریں تو مجھے نواز شریف کو دینا چاہیے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کا پارلیمنٹ میں آنے کا مقصد سیاست آلودہ کرنا ہے، ان کی سیاست کا مقصد سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا ہے، جس طرح انہوں نے چوری کی ہے اس پر انہیں گرفتار کیا جائے۔
رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی قیادت میں کام کرنے کو تیار ہیں ان کی وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کے بعد نواز شریف آئیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی، پنجاب کا اگلا وزیراعلیٰ مسلم لیگ (ن) سے ہوگا، صحافی شاہد اسلم کو گرفتاری کے بعد سہولیات دی گئی ہیں۔