عمران خان بین الاقوامی میڈیا کو جان بوجھ کر غلط معلومات فراہم کررہے ہیں، شہباز شریف 

 

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بین الاقوامی میڈیا کو انٹرویوز میں کھلے عام اور جان بوجھ کر غلط معلومات فراہم کر رہے ہیں۔

شہباز شریف نے ٹویٹ کیا کہ ان کا 9 مئی کے بعد کے واقعات کو ‘انسانی حقوق کی خلاف ورزی’ اور ‘سیاسی احتجاج کے حق کی منسوخی’ کے طور پر بیان کرنا نہ صرف گمراہ کن ہے بلکہ اس کا مقصد ملک سے باہر رائے سازوں کو متاثر کرنا بھی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت نے 9 مئی کو جو کچھ کیا وہ  ناقابل معافی ہے  ایسی کوشش کو برداشت نہیں کریں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ سب کو یقین دلاتا ہوں کہ مجرموں سے قانون کے تحت نمٹا جائے گا، اس بات کو یقینی بنا ئوں گا کہ حقوق کی خلاف ورزی نہ ہو۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہر کیس کو قانون کے تحت مناسب طریقے سے نمٹا جائے گا، پاکستان انسانی حقوق کے حوالے سے اپنی تمام آئینی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کا مکمل احترام اور پاسداری کرتا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com