صدر مملکت عارف علوی نے اپنے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 57-1 میں ترمیم آئین کے منافی ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ عمران خان آج بھی میرے لیڈر ہیں ان کا کہنا تھا کہ میں اگر ایوان صدر میں نہ ہوتا تو جیل میں ہوتا
صدر مملکت نے کہا کہ میں نے جسٹس فائزعیسیٰ کے خلاف ریفرنس نہیں بھیجا، جسٹس قاضی فائز کے خلاف ریفرنس وزیراعظم ہاؤس سے آیابعد میں سابق وزیراعظم نے بھی کہا کہ میں ریفرنس نہیں بھیجنا چاہتا۔
عارف علوی نے کہا کہ میں ہمیشہ توڑ پھوڑ کے خلاف رہا ہوں، 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، آگے کا راستہ کھلنا چاہیے، عوام کا عدالتوں پر اعتماد ہے، قوم چیف جسٹس سے توقعات پر پورا اترنے کی توقع رکھتی ہے۔ میں آصف زرداری کے پاکستان کھپے کے نعرے کو ہمیشہ سراہوں گا۔
103