ڈی آئی خان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ان کی پی ٹی آئی کے بانی سے دو ملاقاتیں ہوئیں، وہ صرف ملک کے بارے میں فکر مند ہیں.
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ملک کے ساتھ جو کچھ ایک سازش کے تحت کیا گیا وہ جلد ہی عوام کے سامنے آئے گا، اب ہم انتظار کر رہے ہیں کہ یہ سازش کرنے والے کب بے نقاب ہوں گے.
ایک سوال کے جواب میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہمیں اصلاح کرنی ہے اور آگے بڑھنا ہے، اگر ہم بدلہ لیتے رہیں گے تو اصلاح ممکن نہیں ہوگی، ہمیں معاشرے کو ٹھیک کرنا ہوگا اور اصلاح کرنی ہوگی.
ایک اور سوال کے جواب میں خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اگر ریاست اپنے لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم نہیں کر سکتی تو کیا کہنا چاہیے.
یاد رہے کہ کل علی امین گنڈا پور کی پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں 30 منٹ کی ملاقات ہوئی تھی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور خیبر پختونخوا حکومت کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا.
80