تحریک انصاف کو فوج سے لڑانے کی سازش ہورہی، عمران خان

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے بدھ کے روز کہا کہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی اور پاک فوج میں تصادم کی سازش کی جارہی ہے

نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ غیر ملکی سازش کو میر جعفر اور میر صادق نے کامیاب کرایا۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے دعویٰ کیا کہ جب مجھے وزیراعظم کے عہدے سے ہٹایا گیا تو بھارت اور اسرائیل میں جشن منایا گیا
پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ بھارت کو مسئلہ ہے کہ پی ٹی آئی حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘آج یہ لوگ ہمیں غدار قرار دے رہے ہیں

عمران خان نے کہا کہ ‘ڈان لیکس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی فوج دہشت گردی میں ملوث ہے۔

عمران خان نے نواز شریف کی بھارتی تاجروں سے نجی ملاقاتوں کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے ممبئی حملوں کے بعد پاکستان کے مفادات کے خلاف بات کی۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے یہ بھی انکشاف کیا کہ پی پی پی کے شریک چیئرمین نے سابق سفیر حسین حقانی کے ذریعے اس وقت کی امریکی انتظامیہ کو پیغام بھیجا تھا کہ انہیں پاک فوج سے بچانے کی درخواست کی گئی تھی۔

"اب، ایسا تاثر دیا جارہا ہے کہ ہم فوج کے مخالف ہیں اور وہ محب وطن ہیں،” انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت پاکستان آرمی کو مضبوط دیکھنا چاہتی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کچلنے کی ہر کوشش کی گئی لیکن ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے ،عمران خان نے کہا کہ مغرب کے اخبار وں نے لکھا کو پاکستانی حدود سے افغانستان میں ڈورن مارا گیا مجھے اس کا پتہ نہیں لیکن مغربی میڈیا کہہ رہا ہے

اس سے قبل ڈاکٹر شہباز گل کے متنازع بیان کے بعد وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

ایک بیان میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے الزام لگایا کہ عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں متنازعہ بیان دینے کا فیصلہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ تمام شرکا کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا اور اگر ضرورت پڑی تو عمران خان کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca