گھبرانے وا لا نہیں، جیل کیا جان دینے کو تیار ہوں ، عمران خان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ بڑے چور اربوں روپے کی چوری کے مقدمات ختم کر رہے ہیں، جب کہ میرے خلاف ہر روز نئی ایف آئی آر درج ہوتی ہے، مجھے عدالتوں میں جانا پڑتا ہے، میں ڈرنے والا نہیں، کھڑا ہوں۔ چوروں کے سامنے ڈٹ کرکھڑا ہوں جیل چھوٹی چیز ہے، جان قربان کرنے کو تیار ہوں، جلد کال دینے والا ہوں

سابق وزیراعظم عمران خان نے زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے میدان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زنجیریں ٹوٹتی ہیں، آزادی چھیننی پڑتی ہے، جیل چھوٹی چیز ہے، جان بھی دے سکتا ہوں، صرف بزدل اور خود غرض لوگ کھڑے نہیں ہوں گے۔ ناانصافی کے خلاف آواز اٹھانا جہاد ہے، اگر کوئی ملک کو لوٹنا چاہتا ہے تو میں ان چوروں کے سامنے کھڑا ہوں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ لوگوں کو میری بات بہت آرام سے سننی ہے، تاریخ میں ضروری ہے کہ نوجوانوں کو باہر نکلا جائے، میں یہاں طلبہ کو تیار کرنے آیا ہوں، سب کی حقیقی آزادی کے لیے . باہر نکلنا ہے، آپ سب کو تیاری کرنی ہے، یہ سیاست نہیں جہاد ہے، ملک کی 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے، دنیا بھر کے انقلابات میں طلبہ آگے آئے، ارسطو نے کہا کہ معاشرے میں ناانصافی ہو تو تمام لوگ اس کا شکار ہوں گے۔

عمران خان نے کہا کہ میں نے کرکٹ سے سیاست تک چیلنج لیا، بزدل کبھی لیڈر نہیں بن سکتا، نواز شریف ہر مشکل وقت میں باہر نکلتے ہیں، غلام جوتے پالش کرتے ہیں، لیڈر آزاد ہو جاتے ہیں، امریکی سازش کے تحت ہماری حکومت ہٹائی گی یہ امریکہ میں بھیک مانگنے جا رہے ہیں، انہیں کوئی شرم نہیں، یہ ملک کا پیسہ چوری کر کے باہر محلوں میں رہتے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔