امپورٹڈ حکومت قانونی کی حکمرانی کی آخری نشانی بھی مٹانے کو تیار ہے ، عمران خان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز )  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پانچ رکنی بنچ ہو یا فل بنچ، ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ الیکشن التوا کیس کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بنچ ہو یا فل بنچ، ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم صرف یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کیا انتخابات آئین میں دی گئی مدت کے دوران ہو رہے ہیں یا نہیں! .

 

عمران خان نے کہا کہ پنجاب اور کے پی کی اسمبلیاں تحلیل کرنے سے پہلے ہم نے اپنے اعلیٰ آئینی ماہرین سے مشاورت کی تھی، سب نے اس بات پر اتفاق کیا کہ 90 دن میں انتخابات کرانے کی آئینی شق سے انحراف نہیں کیا جا سکتا۔ اب مجرموں کی امپورٹڈ حکومت، ان کے سرپرستوں اور انتہائی متنازعہ الیکشن کمیشن نے آئین کا کھلا مذاق اڑایا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین کی مختلف شقوں کو اپنے لیے قابل نفاذ جبکہ دوسروں کو ناقابل نفاذ قرار دے کر یہ گروہ دراصل پاکستان کی بنیاد پر حملہ کر رہا ہے جس کی بنیاد قانون اور آئین کی بالادستی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

لاہورہائیکورٹ، عمران خان کے خلاف دائر مقدمات کے لیے لارجر بینچ تشکیل

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ لوگ انتخابات سے اتنے خوفزدہ ہیں اور اپنے سزا یافتہ مجرم رہنماؤں کو بچانے کے لیے اتنے بے چین ہیں کہ قانون کی حکمرانی کی آخری نشانی کو بھی مٹانے کو تیار ہیں۔واضح رہے کہ حکومت نے سپریم کورٹ سے کیس میں فل کورٹ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com