تفصیل کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی سے وکلاء اور فزیو تھراپسٹ نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔ ملاقات میں بیرسٹر علی ظفر، گوہر خان، عمیر نیازی، محمود خان، عمران خان کے فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر عاصم یونس اور دیگر شامل تھے۔ وکلا اور ڈاکٹرز چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد واپس چلے گئے۔
جیل انتظامیہ کے مطابق فزیو تھراپسٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین کا طبی معائنہ بھی کیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد بیرسٹر علی ظفر اور فزیو تھراپسٹ ڈاکار عاصم یونس نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔ پی ٹی آئی کو کچھ بدہضمی محسوس ہوئی جس پر جیل انتظامیہ نے ٹیسٹ کرانے کا کہا، پی ٹی آئی چیئرمین کی خوراک میں کچھ تبدیلی کی تجویز دی۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ماضی کے کیسز نہیں کھلیں گے، پاناما کیس کی طرح چیئرمین پی ٹی آئی سپریم کورٹ کے فیصلے سے مطمئن ہیں کارکنوں کو قانونی معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ جیل میں سہولیات کے بارے میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھے اور جیل انتظامیہ کو معلوم ہے مجھے کوئی فکر نہیں۔