ہفتے سے تحریک کا آغاز کررہا ہوں،عمران خان

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) ہفتے سے تحریک کا آغاز کررہا ہوں ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے بدھ کے روز کیا انہوں نےکہا ہے کہ جب تک انصاف کا نظام بہتر نہیں ہو گا معیشت بہتر نہیں ہو سکتی۔

بدھ کو لاہور میں وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پرتپاک استقبال پر قانونی برادری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ درآمد شدہ حکومت پاکستان کو دلدل کی طرف لے جا رہی ہے۔

آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو سری لنکا جیسی صورتحال کا سامنا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی پاکستان کی 50 سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ ہے اور ان کی جماعت ملک کو اس دلدل سے نکالے گی۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو قانون کی حکمرانی کی ضرورت ہے اور جب تک نظام انصاف بہتر نہیں ہوتا معیشت ترقی نہیں کر سکتی، انہوں نے مزید کہا کہ مغرب میں کسی کو نامعلوم نمبروں سے کال موصول نہیں ہوتی اور نہ ہی کسی میں غیر قانونی طور پر زمینوں پر قبضے کی جرات ہوتی ہے، ۔ شہباز گل جیسا تشدد کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے لیکن پاکستان میں صحافیوں کے خلاف مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔ عمران خان نے قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب کال دوں تو آپ نے نکلنا ہے میں ہفتے سے اپنی تحریک کا آغاز کررہا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ جمعہ کو ملک بھر میں مہنگائی کیخلاف احتجاج کیا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca