اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مریم نواز کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ٹوئٹ پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا بھی ردعمل سامنے آگیا ہے۔
ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ معاشی تباہی کے ذمہ دار صرف عمران خان ہیں، عمران خان نے پاکستان کو معاشی تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔
اپنے ٹوئٹ میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مزید کہا ہے کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے آپ سے پاکستان کی جان بچائی، ہم آپ کی وجہ سے ہونے والی تباہی کو ٹھیک کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، قوم کو جلد معیشت کی خوشخبری ملے گی۔ ، ان شاء اللہ.
عمران خان اس معاشی تباہی کے ذمہ دار صرف اور صرف تم ہو۔
تم نے تو پاکستان کو معاشی تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا تھا لیکن اللہ سبحان تعالی نے پاکستان کی جان تم سے چھڑوا دی۔ تمہاری کی ہوئی تباہی کو ہم ٹھیک کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ قوم کو جلد اچھی خبریں ملیں گی، انشاءاللہ https://t.co/J7V5IMkK0a— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) March 2, 2023