اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان اسلام آباد اور جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے لیے زمان پارک سے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔
توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی پیشی ، جڑواں شہروں میں دفعہ 144 نافذ
سابق وزیراعظم عمران خان جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کے مقدمات میں ضمانت کی درخواست دیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی 5 مقدمات میں عبوری ضمانت کے لیے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوں گے، عمران خان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی، گولڑہ اور رمنا میں مقدمات درج تھے۔
عمران خان توشہ خانہ کیس میں پیشی کے لیے زمان پارک سے روانہ
آئی جی اسلام آباد نے کہا ہے کہ عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کی نگرانی کے لیے سیف سٹی کوارٹر میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 پہلے سے نافذ ہے، خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی، عدالت کے احاطے میں صرف متعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما عامر کیانی نے پولیس کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔