عمران خان توشہ خانہ کیس میں پیشی کے لیے زمان پارک سے روانہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) توشہ خانہ کیس میں پیشی کے لیے عمران خان زمان پارک لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ عمران خان کارواں کی شکل میں موٹروے کے ذریعے اسلام آباد پہنچیں گے۔

توشہ خانہ کیس کی سماعت آج جوڈیشل کمپلیکس کی نیب کورٹ نمبر ایک میں ہوگی، ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے طلب کر رکھا ہے ۔سیشن عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 31 جنوری کی تاریخ مقرر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

توشہ خانہ کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کردئیے

سیشن عدالت نے 28 فروری کو ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے 7 مارچ کو وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے 13 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا۔عمران خان کے 13 مارچ کو پیش نہ ہونے پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بحال کر دیے گئے تھے۔سیشن عدالت نے 18 مارچ کو عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 17 مارچ کو وارنٹ معطل کرتے ہوئے عمران خان کو آج پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔چیف کمشنر اسلام آباد نے گزشتہ روز توشہ خانہ کیس کی سماعت عدالت سے جوڈیشل کمپلیکس منتقل کر دی تھی۔

مزید پڑھیں

عمران خان کا وارنٹ گرفتاری ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca