اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔لندن میں مریم نواز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کے لیے قہر ہیں، ایسے بندوں سے عوام کو نجات دلانا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔
اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ محسن نقوی کی بطور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری کے بعد اب عمران خان کا رونا شروع ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کیا فرح گوگی کو وزیر اعلی پنجاب بنادیں ؟ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تقرری کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔