عمران خان عدالت میں پیشی کے لیے زمان پارک سے روانہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان عدالت میں پیشی کے لیے اپنی رہائش گاہ زمان پارک سے لاہور ہائی کورٹ روانہ ہوگئے ان کے ساتھ کارکنوں کا جم غفیر ہے

سابق وزیراعظم عمران خان کی عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ پولیس کی اضافی نفری بھی لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کا زمان پارک میں آپریشن فوری طور پر روکنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ سے روانگی سے قبل عمران خان نے قریبی ساتھیوں سے گفتگو میں کہا کہ اللہ اس کی مدد کرتا ہے جو حق کے ساتھ ہوتا ہے۔ میرے کارکن میرا سرمایہ ہیں، کارکنوں کو سچ کے ساتھ کھڑا دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے زمان پارک میں آپریشن روکنے کے حکم میں کل تک توسیع کر دی

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ساڑھے 4 بجے طلب کر رکھا تھا، عدالت نے حکم دیا ہے کہ آئی جی پنجاب عمران خان کے لاہور ہائیکورٹ پہنچنے تک انہیں سہولت فراہم کی جائے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com