عمران خان نے بشریٰ بی بی سے عدت میں نکاح کیا ،مفتی سعید نے بیان ریکارڈ کرادیا

 

اردو ورلڈ رکینیڈا ( ویب نیوز )نکاح خواں مفتی سعید نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف غیر قانونی نکاح کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔

مفتی سعید اسلام آباد کی عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے اپنے وکیل راجہ رضوان عباسی کے ساتھ کمرہ عدالت پہنچے جہاں انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان نے یکم جنوری 2018 کو مجھ سے ایک کال پر رابطہ کیا، عمران خان کے ساتھ اچھے تعلقات تھے۔ عمران خان نے مجھے بشری بی بی کے ساتھ نکاح کرنے کا کہا، عمران خان نے کہا کہ مجھے نکاح کے لیے لاہور جانا ہے۔
مفتی سعید کے مطابق بشری بی بی کے ساتھ ایک خاتون نے خود کو بشری بی بی کی بہن ظاہر کیا۔ اس پر خاتون نے کہا کہ بشری بی بی کی شادی کی تمام شرعی شرائط پوری ہیں، خاتون نے کہا کہ عمران خان اور بشری بی بی کا نکاح ہوسکتا ہے۔
مفتی سعید نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ یکم جنوری 2018 کو عمران خان اور بشری بی بی کا نکاح خاتون کی یقین دہانی پر کیا، پھر فروری 2018 کو عمران خان نے مجھ سے دوبارہ رابطہ کیا اور بشری بی بی سے دوبارہ نکا ح کرنے کی درخواست کی۔
مفتی سعید کے مطابق عمران خان نے کہا کہ پہلی شادی کے وقت بشری بی بی کی عدت پوری نہیں ہوئی تھی۔ عمران خان نے کہا کہ بشری بی بی کو نومبر 2017 میں طلاق ہو گئی، عمران خان نے کہا کہ پہلی شادی غیر قانونی تھی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca