میرے خلاف9 مئی کا جعلی بنانیہ بنایا گیا،کبھی پرتشدد احتجاج کا نہیں کہا،عمران خان

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ پرسوں کے ایجنڈے کے تحت بیانیہ بنایا گیا کہ میں نے لوگوں کو جی ایچ کیو کے خلاف احتجاج پر اکسایا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ پرسوں میڈیا پر ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت بیانیہ بنایا گیا کہ میں نے جی ایچ کیو جا کر لوگوں کو احتجاج پر اکسایا، جب کہ حقیقت یہ ہے کہ تحریک انصاف کے تقریباً 3 دہائیوں پر محیط تاریخ میں پرتشدد احتجاج کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ گزشتہ ڈھائی سال کے دوران تحریک انصاف کے خلاف بدترین حربے استعمال کیے گئے نومبر 2022 میں مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوا اور میری پسند کی ایف آئی آر بھی مسترد کر دی گئی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کے بعد دو بار میری رہائش گاہ پر ملٹری اسٹیبلشمنٹ نے حملہ کیا۔ ایک دفعہ میری پیشی کے موقع پر سادہ کپڑوں میں ملبوس لوگوں نے مجھے قتل کرنے کا باقاعدہ منصوبہ بنا کر چھوڑ دیا۔ یہی نہیں بلکہ 9 مئی کو ایک سابق وزیر اعظم اور پاکستان کی سب سے بڑی اور مقبول سیاسی جماعت کے سربراہ کو جس گھناؤنے انداز میں اغوا کیا گیا وہ کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا تھا لیکن تحریک کی سیاسی تربیت میں تشدد کا کوئی عنصر نہیں ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ 9 مئی فالس فلیگ آپریشن تھا۔ جس نے بھی 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج چرائی وہ 9 مئی کا اصل مجرم ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com