100
ان کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر سے ہے۔ بیرسٹر گوہر نے یونیورسٹی آف وولور ہیمپٹن، یو کے سے ایل ایل بی اور واشنگٹن سول آف لاء، یو ایس اے سے ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کی۔
بیرسٹر گوہر کئی سالوں سے اعتراز احسن اینڈ ایسوسی ایٹس سے وابستہ رہے اور اعتزاز احسن کی براہ راست نگرانی میں قانون کی پریکٹس کرتے رہے۔بیرسٹر گوہر خان گزشتہ ایک سال سے عمران خان کی قانونی ٹیم کے قابل اعتماد رکن ہیں۔