عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے وی سی کیلئے اہل نہیں،لاء فرم میٹرکس چیمبرز

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے قوانین کے مطابق چانسلر شپ کے اہل نہیں ہیں۔ معروف لاء فرم میٹرکس چیمبرز کے سینئر وکیل ہیو ساؤتھی کے مطابق پی ٹی آئی کے بانی مجرمانہ سزا کی وجہ سے اس عہدے کے اہل نہیں ہیں۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے امیدوار کے طور پر آکسفورڈ کونسل کے چیریٹی ریگولیشنز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آکسفورڈ نے بانی پی ٹی آئی کی چانسلر کی امیدواری پر قانونی رائے مانگ لی ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی نے پی ٹی آئی کے بانی کی اہلیت پر رائے کے لیے میٹرکس چیمبر سے رابطہ کیا تھا۔

پالیسی ایڈوکیسی گروپ بیلٹ وے گارڈ نے میٹرکس چیمبرز کے ہیو ساؤتھی کی قانونی رائے کا تجزیہ کیا۔بریڈ فورڈ یونیورسٹی کے عمران خان کے بارے میں آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کے لیے خط لکھنے کے جھوٹے دعوے،تجزیہ کے مطابق، ٹرسٹی کے طور پر کام کرنے والوں سے شفاف اور ایماندار ہونے کی توقع کی جاتی ہے۔ چانسلر کی اقدار اور نمائندگی کو برقرار رکھنے کے لیے یہ بھی توقع کی جاتی ہے کہ وہ یہ عہدہ سنبھال کر سیاسی عہدہ سنبھالنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔دوسری جانب پاکستان کی آکسفورڈ ایلومنائی کمیونٹی نے کسی بھی امیدوار کی مخالفت یا حمایت کی تردید کی ہے۔آکسفورڈ کے سابق طلباء کا کہنا ہے کہ میڈیا میں چند بیانات ہماری اجتماعی آواز کی نمائندگی نہیں کرتے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca