اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی کو اپنی اصلاح کرنی چاہیے۔.
ان کا دور اچھا نہیں تھا۔.میڈیا سے بات کرتے ہوئے عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پنجاب میں بزدار کی حکومت سب سے کرپٹ حکومت ہے۔
خیبر پختونخوا میں 12 سال سے کرپٹ ترین حکومت چل رہی ہے، فیڈریشن میں پی ٹی آئی نے ایک پیسہ بھی کام نہیں کیا۔
4 سال میں حکومت کا معیشت بہتری کا دعویٰ غلط ہے۔.شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستانی معیشت کی ترقی اب بھی منفی ہے
قرضے لینا کامیاب نہیں، مولانا فضل الرحمان کو پی ٹی آئی پر تحفظات ہیں، اگر اپوزیشن کے ارکان ایک دوسرے پر تنقید کرتے ہیں تو معاملات آگے کیسے بڑھیں گے؟انہوں نے مزید کہا کہ اگر علی امین گنڈا پور مولانا پر ذاتی حملے کرتے ہیں تو ماحول خراب ہو جائے گا۔